سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق

 سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ  کراچی کے قریب کیکڑا ون کے مقام پر سمندر میں 5500 میٹر سے زیادہ ڈرلنگ کی گئی تاہم گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے کے بعد اب ڈرلنگ کا کام ترک کر دیا گیا۔ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کے  آفس کو آگاہ ک دیا گیا ہے۔

ندیم بابر کے مطابق، کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر نے ڈرلنگ کی جس میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے علاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔ ڈرلنگ کے منصوبے کا تخمینہ 10کروڑ ڈالر سے زیاد لگایا گیا ہے۔