خیبرپختونخوا حکومت ترقیاتی بجٹ کا 71 فیصد حصہ استعمال نہ کرسکی

خیبرپختونخوا حکومت ترقیاتی بجٹ کا 71 فیصد حصہ استعمال نہ کرسکی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت رواں مالی سال 2019- 20کا 71 فی صد حصہ استعمال نہ کرسکی۔

صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص 236 ارب روپے میں سے صرف 69 ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع کے لیے مختص 83ارب روپے میں سے صرف 12 ارب روپے خرچ کیے جا سکے، پی ٹی آئی کے 100ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے 8 ارب روپے مختص ہوئے۔

ضلعی ترقیاتی بجٹ کی مد میں مختص 46 ارب میں سے صرف 77کروڑ خرچ ہو سکے۔دستاویز کے مطابق ترجیحی ایجنڈے میں شامل محکمہ کھیل و سیاحت بھی ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے محروم رہے اور کھیل و سیاحت کے لیے مختص کیے گئے 8 ارب روپے میں سے صرف 2 ارب روپے خرچ ہوسکے۔ ترقیاتی بجٹ کے عدم استعمال سے مشیر اطلاعات اجمل وزیر لاعلم نکلے۔