وزڈن نے دہائی کے بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

وزڈن نے دہائی کے بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

لندن :  عالمی جریدے وزڈن نے دو ہزار کی دہائی کیلئے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

عالمی جریدے نے پاکستان سے صرف سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ مذکورہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو جنوری2000 سے دسمبر2009 تک ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔ٹیم میں چار آسٹریلوی، دو ہندوستانی، دو جنوبی افریقی ، دو سری لنکن ، اور ایک پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔جریدے کی جانب سے بنائی گئی اس ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے شین وارن ، رکی پونٹنگ ، میک گراتھ اور ایڈم گلکرسٹ شامل ہیں۔

بھارت  کے وریندرسہواگ اور راہل ڈریوڈ جب کہ سری لنکا کے سنگا کارا اور مرلی دھرن وزڈن کی ٹیم میں جگہ بنا سکے ہیں۔ٹیم میں جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور جیکس کیلس بھی شامل ۔  پاکستان سے صرف سابق اسپیڈ اسٹار شعیب ٹیم کا حصہ ہیں۔وزڈن نے 2019 میں  سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے محمد عباس کو شامل کیا تھا۔ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں بلکہ سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

گزشتہ برس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ثنا میر کو ’دہائی کی ویمن ٹیم‘ کی کپتان مقرر کیا تھا۔ ٹیم میں انگلینڈ کی سب سے زیادہ تین، آسٹریلیا اور بھارت کی دو، دو جبکہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ایک، ایک کھلاڑی شامل تھیں