افغانستان ، خودکش حملہ اور جھڑپیں ، 3پولیس اہلکاروں سمیت 10 ہلاک ، 40 سے زائد د زخمی

افغانستان ، خودکش حملہ اور جھڑپیں ، 3پولیس اہلکاروں سمیت 10 ہلاک ، 40 سے زائد د زخمی

کابل: افغانستان میں خودکش کار بم حملے اور جھڑپوںمیں تین پولیس اہلکاروں سمیت10 افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزنی میں خود کش حملے میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی عمارت کو ہائی جیک کی گئی افغان فوجی گاڑی سے نشانہ بنایا گیا جس میں 7 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا صوبہ فاراح کے ضلع خاکی سافید میں طالبان نے فائرنگ کر کے ضلعی پولیس کے سربراہ طوفان ناوریزی کو ہلاک کر دیا ۔ دوسر جانب ضلع ریگی میں بھی طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا فریقین کے درمیان جھڑپ میں دو پولیس افسران ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

جنگجووں نے چوکی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ۔ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو گئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا۔ جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے تھے کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے یہ احکامات ان کارروائیوں کے بعد دیے جن میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔