پاکستان میں کورونا سے مزید 135مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 135مریض جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان  میں مہلک وائرس کے وار تھم نہ سکے ملک بھر میں مزید 135 افراد انتقال کرگئے۔

اس طرح ملک بھر میں اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی ہے ۔24 گھنٹے میں 2ہزار566افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔9ہزار 801 مریضوں  کے ٹیسٹ کیے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61فیصد رہی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 74 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 617 ہو گئی ہے۔

690bdfafdda0bd8cd2dc48709b73c0a5

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار 725 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 232 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.80 فیصد رہی۔

اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے جبکہ 7 لاکھ 92 ہزار 522 مریض اس وبائی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 258، بلوچستان میں 23 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 4293، اسلام آباد میں 79 ہزار 221، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 27 ہزار 38، صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362 جبکہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں 18 ہزار 317، پنجاب میں 30 ہزار 575، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 824، اسلام آباد میں 8 ہزار 490، گلگت بلتستان میں 96، بلوچستان میں 1 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 823 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں سامنے آئیں جہاں اب تک 9 ہزار 411 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 501 ہے۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں اب تک 514، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 731 اور خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 786 اموات سامنے آ چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 تک پہنچ گئی ہے۔