ایما واٹسن نے آخر کار اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ایما واٹسن نے آخر کار اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: ایما واٹسن نے آخر کار اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
سورس: فائل فوٹو

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن جوکہ سوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے اسی کا سہارا لیتے ہوئے اپنی منگنی اور کیریئر کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ایما واٹسن نے ٹوئٹر پر واضح انداز میں مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ میری منگنی ہونے یا نہ ہونے اور کیریئر ختم ہونے یا نہ ہونے کی افواہوں سے ہمیشہ خبریں بنتی ہیں، چاہے یہ باتیں سچ ہوں یا جھوٹ ہوں۔

437c641c854bf6b8004d81089b6118cd

ایما واٹسن نے مزید لکھا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو ضرور بتاؤں گی۔فی الحال مجھ سے کسی خبر کی امید نہ کریں۔میں یہ وبا کا وقت خاموشی سے گزار رہی ہوں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے فکر مند ہوں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں وبا سے بچنے کی پوری کوشش کررہی ہوں کیونکہ یہ اب بھی بہت لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔

abcfe682cb918fd4f6664b6b5fc31535

ایما واٹسن نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ امید کرتی ہوں آپ لوگ خیریت سے اور خوش ہوں گے۔ اداکارہ نے ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن نے افواہوں کا جواب دینے کے لئے آج ٹوئٹر کا استعمال کیا۔اس سے قبل انہوں نے 27 اگست2020 کو ٹوئٹر کا سہارا لیا تھا۔