کورونا وائرس سے دنیا میں اموات کی تعداد34لاکھ سے بڑھ گئی

 کورونا وائرس سے دنیا میں اموات کی تعداد34لاکھ سے بڑھ گئی
کیپشن: کورونا وائرس سے دنیا میں اموات کی تعداد34لاکھ سے بڑھ گئی
سورس: فائل فوٹو

لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ42 لاکھ 75ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 لاکھ4 ہزار 322 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 29 لاکھ 94 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ78لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6لاکھ 533 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 37 لاکھ 47 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ52لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 78 ہزار751افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ61 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 58 لاکھ 81ہزار137افراد متاثر اورایک لاکھ 7 ہزار812افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 51لاکھ27ہزار افراد کورونا سے متاثر اور44ہزار983 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 49 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار211 ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 684 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔