رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ
کیپشن: رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق تارکین ہم وطنوں نے مسلسل گیارہویں مرتبہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پاکستان بھیجی ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 77 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہیں اور اپریل میں سعودی عرب سے 66 کروڑ، عرب امارات سے 54 کروڑ، برطانیہ سے 43 کروڑ، امریکا سے 31 کروڑ، خلیجی ممالک سے 29 کروڑ اور یورپی یونین سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

b4d5ed14eed75bd5f486c5e6ec886dd8

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جس دوران عرب امارات سے 5 ارب، برطانیہ سے 3.33 ارب، خلیجی ممالک سے 2.75 ارب، امریکا سے 2.21 ارب اوریورپی یونین سے 2.19 ارب ڈالر بھیجے گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل کی 2.77 ارب ڈالر ترسیلات ریکارڈ رہیں، رواں مالی سال جولائی میں 2.76 کروڑ ڈالربھیجے گئے تھے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے اعتقاد رہا ہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ 

وزیراعظم نے بتایا کہ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورےمالی سال 2020 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔