پاکستان روس سے کورونا ویکسئن کی 20 لاکھ خوراکیں خریدے گا

پاکستان روس سے کورونا ویکسئن کی 20 لاکھ خوراکیں خریدے گا
سورس: file photo

اسلام آباد،پاکستان  روس سے کورونا ویکسئن اسپٹنک وی  کی 20 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پٌاک فوج نے روس کو کورونا ویکسئن کی خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ 2 لاکھ ڈوز پر مشتمل پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی۔

دولاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ دبئی ائر پورٹ پر موجود ہے  جو جلد پاکستان پہنچیں گی۔ 2 لاکھ ڈوزز کی پہلی کھیپ ابو ظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ سے لے کر پاکستان پہنچے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان اب تک چینی ساختہ ویکسینز سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو اور برطانوی ساختہ ایسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 19 لاکھ ڈوزز وصول کرچکا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 9 لاکھ 64 ہزار 227 افراد کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔