حکومت کی شہباز شریف کو بیرون ملک روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا

حکومت کی شہباز شریف کو بیرون ملک روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس پر جلد سماعت نہ ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے7 مئی کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد وہ لندن روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچے تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انہیں روک لیا تھا۔