معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ،نوٹفیکیشن جاری 

Moeed Yousaf, federal minister, National Security Advisor, PM Imran Khan, PMIK

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا ،ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر کی ذمہ داریاں بھی مل گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کو مشیر بناکر وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔