مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی ایک بار پھر بازی لے گیا

مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار جاری، کراچی ایک بار پھر بازی لے گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: سال 2017ءکی مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی ا یک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار 894 نفوس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے 
پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حتمی سرکاری اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے جن میں 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مرد اور 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔ 
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی سب سے زیادہ 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 افراد پر مشتمل ہے جبکہ سندھ 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 افراد کی آبادی کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ خیبرپختونخواہ تیسرے نمبر پر آتا ہے جس کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے اور سابقہ فاٹا کی آباد ی شامل کرنے کے بعد کے پی کے کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ ایک ہزار 964 بنتی ہے۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 ہے ۔ کراچی کے 6 اضلاع کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار 894 نفوس پر مشتمل ہے اور یوں یہ بدستور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جبکہ لاہور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 19ہزار 985 ہے۔ حیدر آباد کی آبادی 21 لاکھ 9 ہزار 998 بنتی ہے۔ 
مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کی آبادی 78 لاکھ 82 ہزار 444 ہے اور گوجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ 11ہزار 66 ہے جبکہ راولپنڈی کی آبادی 54 لاکھ 2ہزار 380 ہے۔ اسی طرح پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے جبکہ کوئٹہ کی آبادی 22لاکھ 69 ہزار 473 ہے۔