برطانوی طالبہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

برطانوی طالبہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

لندن ،برطانیہ کی طالبہ دنوں میں لاکھوں کمانے لگی ۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی طالبہ  سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر لپ سنکنگ  ویڈیوز بنا کر یومیہ ایک ہزار سے 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ (21 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) کمانے لگی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ الیشیا بکھنگم شائرمیں اے لیول کی طالبہ تھی جب اس نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانوں پر لپ سنکنگ کرکے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔

 الیشیا کے مطابق شروع میں اس کی 2 ویڈیوز بہت مقبول ہوئیں جس کے بعد اس کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اب اس کے ساڑھے 7 لاکھ فالوورز ہیں۔

الیشیا اب مختلف برانڈز کےلیے کام کرتی ہے اور اس طرح روزانہ 10 ہزار پاؤنڈز تک کماتی ہے۔

وہ پہلے یونیورسٹی میں سائیکولوجی پڑھنا چاہتی تھی تاہم سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اس نے اپنے مستقبل کا منصوبہ تبدیل کرلیا ہے اور یونیورسٹی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔