لندن: رکن پارلیمنٹ خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

لندن: رکن پارلیمنٹ خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

لندن: برطانیہ میں حکمران جماعت کےرکن پارلیمنٹ کو خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی کےرکن پارلیمنٹ کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم گرفتار رکن پارلیمنٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ زیادتی کے مرتکب رکن پارلیمنٹ کی عمر  50 برس سے زائد ہے۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار رکن پارلیمنٹ پر 2002 سے 2009 کے دوران لندن میں خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے جس کی  تحقیقات گزشتہ 2سال سے جاری تھی۔  گرفتار رکن پارلیمنٹ کی رکنیت تاحال معطل نہیں کی گئی  تاہم ان کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں