مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: پولیس نے  مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ  اسلام آباد کے  تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے  متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ایک وائرل ویڈیو  میں خاتون جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں اور ایسی حرکت سے مزید کوئی بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا، آگ کے باعث درختوں کو  بھی وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردِعمل دیا تھا اور خاتون ٹک ٹاکر کی حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں