ایلون مسک کا ٹوئٹر کی خریداری روکنے کا عندیہ

ایلون مسک کا ٹوئٹر کی خریداری روکنے کا عندیہ

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص  ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری روکنے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کیلئے تاریخ کی مہنگی ترین ڈیل کرنے والے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے عمل کو روکتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹوئٹر کی طرف سے  جعلی اکاؤنٹس کے مسئلے کو حل کرنے کے بعد ہی  خریداری کے معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ اپریل میں ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54 ڈالر سے زائد کی پیش کش کرکے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا اور ٹوئٹر حکام  نے ان کی پیشکش قبول بھی کر لی تھی  جس کے بعد  ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان خریداری کا معاہدہ بھی طے پاگیا تھا تاہم تمام مالکانہ حقوق ایلون مسک کو  ٹرانسفر نہیں ہوئے تھے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹس کی صور ت میں نیا مسئلہ سامنے آگیا ہے۔ 

قبل ازیں 13 مئی کو بھی ایلون مسک ٹوئٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پلیٹ فارم کو فوری طور پر نہ خریدنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں