ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

لاہور: گرمی کے ستائے عوام کیلئے پریشان کن خبر ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور بارش کا قطعی طور پر کوئی امکان نہیں ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی چل سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور دادو میں 46، حیدر آباد، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 45، سکھر میں 44، بنوں اور ملتان میں 43، لاہور میں 42، کراچی میں 41، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 25 اور لیپہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب شدید گرمی کے موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹوں تک پہنچا گیا ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں 2 گھنٹے اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ 
لاہور کے باسیوں کا شکوہ ہے کہ شدید گرمی کے دوران بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور جب چاہے بجلی غائب ہو جاتی ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہر میں 5 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں