اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی جس دوران قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کرتے ہوئے ان کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور ریفرنس کی سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی ہے۔ 
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا، ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ یاد رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں