گھر اور دل کے دروازے کھلے ہیں: عامر لیاقت نے دانیہ کو واپس بلا لیا

 گھر اور دل کے دروازے کھلے ہیں: عامر لیاقت نے دانیہ کو واپس بلا لیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی منحرف بیوی دانیہ ملک کو معاف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے واپس گھر آنے کا کہہ دیا۔

عامر لیاقت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کو معاف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے دانیہ کو معاف کردیا ہے، تنسیخِ نکاح کا دعویٰ ہوا ہے ابھی نکاح ختم نہیں ہوا ، دانیہ آج بھی واپس آسکتی ہیں، میرے دل کے اور گھر کے دروازے اُن کے لیے آج بھی کھلے ہیں کیوں کہ وہ میرے نکاح میں ہیں۔

e280f69447f668c95dfaced37f86966f

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اس بیان کے بعد یہ سوال کریں گے کہ میں ایسا کیوں کررہا ہوں، تو میں سب کو بتادوں کہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ نہ تو اُن کی کوئی کمزوری ہے اور نہ کوئی خوف، وہ دانیہ کو معاف اس لیے کررہے ہیں کیوںکہ دانیہ اُن سے عمر میں بہت چھوٹی ہے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے شادی کے چند ماہ بعد ہی  خلع کیلئے عدالت سے رُجوع کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنی درخواست میں عامر لیاقت پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر دی تھی جس کے بعد عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز بھی لیک ہو گئی تھیں جس میں انہیں برہنہ گھر میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

مصنف کے بارے میں