ایک اور اہم سرکاری شخصیت مستعفی ہو گئی 

ایک اور اہم سرکاری شخصیت مستعفی ہو گئی 

اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ محمد احمد زبیر مستعفی ہوگئے، محمد احمد زبیر نے معاشی شرح نمو میں رد و بدل نہ کرنے کا مؤقف دیا تھا، وزارت نے ان سے اس معاملے پر استعفیٰ طلب کیا تھا،ترجمان وزارت منصوبہ بندی نے محمد احمد زبیر کے استعفے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف حکومت میں وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ نے یہ کہہ کر استعفیٰ دیدیا کہ وہ معاشی شرح نمو میں کسی کے کہنے پر ردو بدل نہیں کر سکتے ،انہوں نے موقف دیا تھا کہ وہ جی ڈی پی میں ردو بدل نہیں کرینگے ۔

دوسری طرف ترجمان وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ  استعفے کی وجوہات نہیں جانتے ۔