لاپتہ افراد کیس میں اہم پیش رفت ،حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

لاپتہ افراد کیس میں اہم پیش رفت ،حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی 

پشاور:بلوچستان میں لاپتہ افراد کے کیس کو لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن تشکیل دیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ،کمیشن صرف حکومت تشکیل دے سکتی ہے ۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے دائر  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 اپریل طالب علموں کی درخواست پر کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ،کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، اداروں کے افراد کو شامل کیا گیا ۔

 کمیشن کو طالب علموں کو سیکورٹی خدشات ،نسلی تعصب، اور جبری گمشدگیوں پر تحقیقات کرنے کا کہا گیا ، کمیشن ایکٹ کے تحت صر ف حکومت ہی کمیشن تشکیل دے سکتی ہے ، حکومتی ادارے بنیادی حقوق کے نفاذ پر مکمل یقین رکھتے ہیں ،لاپتہ افراد کے معاملہ کو پہلے سے قائم کمیشن میں بھجوانا چاہیئے تھا۔

 سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔