حمزہ شہبا زکو فارغ کرانے کیلئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں:فواد چوہدری 

حمزہ شہبا زکو فارغ کرانے کیلئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں:فواد چوہدری 

لاہور:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی وقت حالات کو دیکھتے ہوئے صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ،حمزہ شہباز کو بھی فارغ کرانے کیلئے سپریم کورٹ جا رہے ہیں ،سپریم کورٹ میں کل صبح پٹیشن دائر کرینگے ،تحریک انصاف چاہتی ہے پنجاب میں نئے الیکشن کروائے جائیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتنا بڑاصوبہ حکومت کے بغیر تو نہیں چل سکتا ،انہوں نے لاہو ر ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ حمزہ شہباز کے کیس کو بھی روزانہ کی بنیاد پر سنیں کیونکہ ویسے بھی عدالتیں 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیں ،اس اہم کیس کو سن کر صوبے کو اس آئینی بحران سے بچایا جائے ۔

فواد چوہدری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات بدل رہے ہیں ،لہذا بدلے ہوئے وقت کے مطابق آپ میرٹ پر واپس آئینگے ،اور جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات آپ اس وقت اُٹھا رہے ہیں یہ سب واپس لینا پڑینگے ۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں تحریک انصاف کی ٹانگیں توڑنے والے جن ٹانگوں پر کھڑے ہیں وہ خود کھڑے رہیں یہ ہی کافی ہے ،کیونکہ شہباز ،زرداری اور مولانا نے مل کر جو چورن بیچا تھا اب اس سے بہت سے ممبران کو اور اتحادیوں کو بد ہضمی ہو چکی ہے ۔