تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی ،حماد اظہر کا دعویٰ

تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی ،حماد اظہر کا دعویٰ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر  کا کہنا ہےکہ نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے مطابق   اس سال ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 6فی صد ر رہے گی جو تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر  نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اس سال ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 6فی صد رپورٹ ہو رہی ہے ،امپورٹڈ حکومت نے توڑ مروڑ کے   اور جعلی اعداد و شمار پر مبنی پیڈ ٹیکس دہندگان کی مہم کا آغاز کیا،ساتھ ہی این اے سی نے اس سال کی اقتصادی ترقی کی شرح  6 فیصد شائع کر دی ہے،سامان اور خدمات میں 38 بلین ڈالر کی برآمدات، 32 بلین ڈالر کی ترسیلات، صنعت اور زراعت میں وسیع بنیاد پر ترقی سے منسلک ہے۔

حماد اظہر نے کہا یہ تحریک انصاف کی کامیاب ترین حکمت عملی اور طرز حکومت ہی جس کی وجہ سے اس سال ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 6 فی صدر ہے گی ۔