’’آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو کہنا چاہتا تھا لیکن کہوں گا نہیں‘‘

’’آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو کہنا چاہتا تھا لیکن کہوں گا نہیں‘‘

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے ایک کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ آئی جی صاحب! ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنا چاہتا تھا لیکن اس کیس میں نہیں کہوں گا۔

عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس ارباب طاہر نے کی۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شہر یار آفریدی کی اہلیہ کی کوئی غلطی نہیں۔

  

عدالت نے شہر یار آفریدی کی اہلیہ کو روسٹرم پر بلا لیا اور استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟

شہر یار آفریدی کی اہلیہ نے جواب دیا کہ جی میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔

مصنف کے بارے میں