حکومت کی طرف سے بنائے نئے قانون کا فائدہ دیا جائے : عمران خان نے نیب نوٹس کا جواب دے دیا

حکومت کی طرف سے بنائے نئے قانون کا فائدہ دیا جائے : عمران خان نے نیب نوٹس کا جواب دے دیا
سورس: file

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب کے طلبی نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ کہا نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔ 

 عمران خان نے کہا ہے کہ ‏مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانتیں کروانے کے لیے لاہور میں موجود ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے اس لیے نیب کے روبرو پیش نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے نیب انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئے نیب قانون سے متصادم قرار دیا۔نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی۔

مصنف کے بارے میں