اماراتی ایئرلائن نے مسافروں کے لئے آسانی کردی،بورڈنگ پاسز ڈیجیٹلائز کردیے

اماراتی ایئرلائن نے مسافروں کے لئے آسانی کردی،بورڈنگ پاسز ڈیجیٹلائز کردیے

دبئی:متحدہ عرب امارات کی مشہور ایئر لائن ایمریٹس نے  کاغذی بورڈنگ پاسز کو بند کردیا ہے۔ایمریٹس نے   دبئی سے روانگی پر کاغذی بورڈنگ پاسز کو بند کردیا ہے۔
کاغذی بورڈنگ پاسز کی بجائے اب  ڈیجیٹل بورڈنگ پاسز متعارف کرائے گئے ہیں۔ایمریٹس نے مسافروں کی آسانی کیلئے  15 مئی سے کاغذ کی چھپائی والے بورڈنگ پاسز کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اب ڈیجیٹل پاسزاستعمال کئے جائیں گے ۔
   بورڈنگ پاسز ڈیجیٹلائز  کیے جانے کا مقصد کاغذ کو ضائع ہونے سے بچانا ہے اور وقت کی ضرورت کے مطابق   مسافروں کو  ڈیجیٹل سفرکی سہولت مہیا کرنا ہے۔  اس کے علاوہ مسافروں کو بورڈنگ پاسز  گم ہونے کی اذیت سے بھی بچانا ہے  ، تاکہ ان کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔
مسافروں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اب  ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈنگ پاسزحاصل کرسکیں گے  اور ان کو اس کی رسید ایس ایم ایس کی جائے گی یا ایپ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔
تاہم ایک اور سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ   اگر موبائل کی بیٹری  ڈیڈ ہوگئی یا یا موبائل فون نہیں ہے اورپیغام رسانی میں تاخیر ہوتی ہے تو  پھر   پرنٹ شدہ  بورڈنگ پاسز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں