ایک اور وکٹ گر گئی،تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی پارٹی چھوڑدی 

ایک اور وکٹ گر گئی،تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی پارٹی چھوڑدی 

کراچی:کراچی سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا  گزشتہ 72 گھنٹے مجھ پہ بہت بھاری گزرے،یہ سوچتا رہا کہ سیاسی طور پر کہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں اور بطور رکن صوبائی اسمبلی مستعفی ہو رہا ہوں۔  لاہور اور میانوالی کے افسوسناک واقعات کے بعد فیملی اور دوستوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

9 مئی کے واقعات پر بہت تکلیف اور افسوس ہوا، میانوالی میں یادگار جہاز کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ سڑکوں پر آ کر بدمعاشی کروں۔

مصنف کے بارے میں