دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، قیمت ایک ارب روپے سے بھی زائد

دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، قیمت ایک ارب روپے سے بھی زائد

واشنگٹن: گزشتہ روز دنیا کی مہنگی ترین گھڑی جو 11 ملین ڈالرز (ایک ارب 15 کروڑ 27 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) میں فروخت ہوئی۔

943 پیٹک فلپ ریفرنس 1518 نے نیلامی کے دوران اس قیمت پر فروخت ہوکر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔1943 میں تیار ہونے والی اس اسٹین لیس اسٹیل گھڑی کی یہ قیمت درحقیقت اس کے نایاب ہونے کی وجہ سے لگی۔اس طرح کی 1940 کی دہائی کی صرف چار گھڑیاں موجود ہیں اور یہ اپنے دور کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا شاہکار مانی جاتی تھی، جس میں پہلی بار دائمی کلینڈر بھی دیا گیا تھا۔

اس گھڑی کے سیریل نمبر میں 1 لکھا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس ماڈل یعنی 1518 کو اسٹیل سے تیار کیا گیا۔اس گھڑی کی نیلامی سوئٹزرلینڈ میں ہوئی اور اس سے قبل سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی گھڑی 7.38 ملین ڈالرز کی تھی جو کہ گزشتہ سال فروخت ہوئی۔