تنہائی پسند افراد زیادہ ذہین ہوتے ہیں

تنہائی پسند افراد زیادہ ذہین ہوتے ہیں

نیویارک:گزشتہ دنوں سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس کی تحقیق میں 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ویسے تو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس کرتے ہیں مگر انتہائی ذہین افراد اس سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ذہین افراد اپنے ارگرد کے ماحول میں جلد مطابقت پیدا کرلیتے ہیں تو انہیں قریبی تعلقات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

تحقیق میں یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ ذہین افراد زیادہ متاثر کن ہوتے ہیں اور وہ لوگوں سے گھلنے ملنے کی بجائے اپنے مقصد کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق زیادہ ذہین افراد دوستوں کے ساتھ گھلنے ملنے پر زندگی سے زیادہ خوش نہیں ہوتے بلکہ یہ وقت انہیں ناخوش کرتا ہے۔مختصر الفاظ میں ذہین افراد کو تنہا زیادہ وقت گزارنے میں خوشی ملتی ہے۔