کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستان  پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستان  پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کیخلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

نیوزی  لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور گرین شرٹس 55.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 31 رنز بنائے ۔

ٹیم کا کوئی بلے باز کیوی بالرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر ڈی گرینڈ ہوم نے مصباح الیون کا برا حال کردیا۔انہوں نے6وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا،جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوپایا تھا۔آج میچ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا۔