فلوجہ میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ ، 40 افراد ہلاک

فلوجہ میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ ، 40 افراد ہلاک

فلوجہ: عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش کار بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  کہا کہ اس نے فلوجا کے قصبے میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ۔ خیال رہے کہ اس علاقے کے نوجوان افراد سنی قبائل ملیشیا میں شامل ہوئے ہیں جو دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی ہے۔

فلوجا میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جسے دولت اسلامیہ نے قبول کیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو فلوجا کے شمال مغرب میں دو خود کش دھماکوں میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی افواج نے رواں برس جون میں فلوجا کو دولتِ اسلامیہ سے مکمل طور پر آزاد کروانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عراق کے شہر موصل سے دولت اسلامیہ کا قبضہ چھڑوانے کے لیے عراقی فوجوں کی جانب سے ایک ماہ کے پہلے شروع کی گئی کارروائی میں خراب موسم کے باعث پیش قدمی روک دی گئی ہے۔