موزمبیق میں تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 73 افراد ہلاک

موزمبیق میں تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 73 افراد ہلاک

ماپوتو: موزمبیق میں تیل سے بھرے  ٹرک میں ھماکے سے  73 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب اس میں دھماکا ہو گیا۔

موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرے ٹرک پر حملہ کیا ہو۔ حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔