مرسڈیز کی نئی لگژری کارمتعارف کر وا دی گئی

مرسڈیز کی نئی لگژری کارمتعارف کر وا دی گئی

میونخ: معروف جرمن کمپنی مرسڈیز نے اپنی لگژری مے بیش متعارف کرا دی ہے جس نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ جرمن کار ساز کمپنی نے اس ماڈل کی صرف 300 کنورٹ ایبل گاڑیاں تیار کی ہیں جو کہ مے بیش مونکیر سیریز کی دوسری کار ہے۔اس سے پہلے رواں برس مرسڈیز مے بیش ایس 600 کو متعارف کرایا گیا تھا۔یہ لمیٹڈ ایڈیشن مے بیش ایس 650 چار نشستوں، ڈراپ ٹاپ کنورٹ ایبل گاڑی ہے جسے آئندہ سال موسم بہار میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


مگر اس کی قیمت ہوش اڑا دینے والی ہے جو کہ 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے) ہے مگر اس کی خوبصورتی مسحور کردینے والی ہے۔

اس گاڑی میں وی 12 انجن ہے جو کہ 630 ہارس پاور کی طاقت ہے اور یہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی جاسکتی ہے جبکہ صرف 4.1 سیکنڈ میں اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

اس گاڑی میں 20 انچ کے پہیے دیئے گئے ہیں تاکہ روڈ گرپ بہترین رہے اور دور سے دیکھا جائے تو یہ کسی کشتی کی طرح لگتی ہے۔