راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، داعش کمانڈر ہلاک، ساتھی فرار

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، داعش کمانڈر ہلاک، ساتھی فرار

راولپنڈی : راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران داعش کا کمانڈر مارا گیا اور ساتھی فرار ہو گیا۔ نیو نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور داعش کے کارندوں کے درمیان مری کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر کی گئی جس پر داعش کے کارندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے داعش کا ایک کارندہ موقع پر ہی مارا گیا جس کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار دہشت گرد کا نام عمران ستی ہے ۔

فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردوں سے رائفلیں، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔