داؤد ابراہیم کی فیملی نے شردھا کو پریشان کردیا

 داؤد ابراہیم کی فیملی نے شردھا کو پریشان کردیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو ان دنوں بھارتی انڈرورلڈ ڈان داو ¿د ابراہم کی بہن کی زندگی پر فلم ”حسینہ“ میں کام کررہی ہیں اس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب انڈرورلڈ کے ڈان داو ¿د ابراہیم کے خاندان کے افراد شوٹنگ پر پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داو ¿د ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر فلم ”حسینہ“ کی شوٹنگ جاری تھی کہ حسینہ پارکر اور ان کے بچے وہاں ا?گئے فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق حیسنہ پارکر اپنے 3بچوں علیشاہ عمیریہ اور خوشیاں اور بھائی سمیر انتولے کے ساتھ وہاں ا?ئیں۔ ابتداء میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر اگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسینہ کے اہلخانہ کو فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت مزہ ا?یا وہ اپنے ساتھ حسینہ کی ذاتی اشیاء بھی لے کر ائوے ان کا چشمہ ناک میں پہننے والی بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک بھی جو انھوں نے شردھا کپور کو دیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں حسینہ پارکر کا کردار پہلے سوناکشی سنہا کو آفرکیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا تاہم بعدازاں سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردھا کے حصے میں آگئی۔اس موقع پر انکور بھاٹیہ جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں کا کہنا تھا حسینہ پارکر کے بچوں سے ملاقات میرے لیے بہت شاندار تجربہ تھا میری ان سے اس سے قبل ملاقات نہیں ہوئی تھی انھوں نے مجھے اپنے والد کی کچھ پرانی تصویریں دکھائیں اور کچھ ٹپس بھی دیں جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار کرنے کے سلسلے میں میرے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔