دوسراروز: نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے،خسارہ پوراکرنے کیلئے29رنزدرکار

دوسراروز: نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے،خسارہ پوراکرنے کیلئے29رنزدرکار

کرائسٹ چرچ :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈنے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آﺅٹ کردیا۔جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگزکا آغاز کیا تو  3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے ہیں اور اسےاپنا خسارہ پوراکرنے کیلئے مزید 29 رنزدرکارہیں۔نیوزی لینڈ کے جیت راول 55 رنز اور ہنری نیکولس 29 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

نیوزی  لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور گرین شرٹس 55.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 31 رنز بنائے ۔

ٹیم کا کوئی بلے باز کیوی بالرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر ڈی گرینڈ ہوم نے مصباح الیون کا برا حال کردیا۔انہوں نے6وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا،جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوپایا تھا۔آج میچ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا۔