ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کےخلاف قومی اسمبلی میں  مزمتی قرارداد منظور  کر لی گئی ۔قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہرنے پیش کی ۔ قراردا د میں کہا گیا ہے کہ ایوان  فائرنگ کےنتیجے میں 7فوجی جوانوں کےشہادت کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی کے دوران حزب کمانڈر کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد بھارتی فوج نے دنیا کی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور اس سے پاکستانی فوجی اہلکاروں سمیت متعدد شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ جوابی کارروائی میں 45 بھارتی فوجی مارے گئے۔