نواب ثناءاللہ زہری نے ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دے دیا

نواب ثناءاللہ زہری نے ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دے دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ترکی کے صدر طیب اردوگان کے دورہ پاکستان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے یہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ترکی جیسے دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دونوں برادر مسلم ممالک نے کڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ناصرف دونوں ممالک کی حکومتیں بلکہ عوام بھی دیرینہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں خاص طور پر ترکی کی حکومت کے خلاف بغاوت کی حالیہ ناکام کوشش میں پاکستان نے ترک حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اخلاقی اور سفارتی حمایت کی، جبکہ ترکی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے ترک صدر نے نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کے پاکستان کے موقف اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔