میانمار کے سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلادیش ہجرت

میانمار کے سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کی بنگلادیش ہجرت

ینگون : میانمارمیں جاری تشدد کے دوران سیکڑوں روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کے لئے بنگلادیش ہجرت کر گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے حکام اور مقامی امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے سے اب تک کم سے کم پانچ سو روہنگیا مسلمان ، میانمار سے ہجرت کر کے بنگلادیش آچکے ہیں۔
میانمار کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد اور قتل عام سے بچنے کے لئے یہ روہنگیا مسلمان بھاگ کر بنگلادیش پہنچے ہیں جہاں انھیں چارسرحدی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ تاہم بنگلادیشی پولیس نے مزید روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔
میانمار میں سرگرم قانونی اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کے منظم قتل عام ، ان کی عورتوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور گھروں کو آگ لگانے کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا اقلیت ، دنیا کی سب سے مظلوم قوم ہے ۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی آبادی چارفیصد ہے۔