گورنر سندھ نے ہسپتال کو دفتر بنا لیا

گورنر سندھ نے ہسپتال کو دفتر بنا لیا

کراچی : گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت میں بہتری آگئی اور انہوں نے ہسپتال میں ہی دفتری امور نمٹانا شروع کردیے ہیں۔

 نیو نیوز کے مطابق  گورنر سندھ کو پوری طرح طبعیت بحال ہونے تک ڈاکٹروں میں ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہیں ہسپتال میں دفتری امور نمٹانے اور چہل قدمی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

گورنر سندھ نے آج ہسپتال میں دفتری امور نمٹاتے ہوئے اہم فائلوں کا جائزہ لیا اور ان پر دستخط بھی کیے ۔وہ  دفتری امور کے حوالے سے متعلقہ افسران اور اعلیٰ حکام سے ٹیلی فون پر رابطے میں ہیں ۔