کراچی کیلئے ترقیاتی بجٹ کا اعلان ہونا چاہیئے:وسیم اختر

 کراچی کیلئے ترقیاتی بجٹ کا اعلان ہونا چاہیئے:وسیم اختر

کراچی:سندھ اسمبلی میں میئر کراچی وسیم اختر کا شاندار استقبال کیا گیا۔وسیم اختر نے کہا کہ ایکشن پلان بہت ہوچکے اب کراچی کیلئے ٹارگٹڈ ڈویلپمنٹ پلان آنا چاہیے جبکہ خواجہ اظہار الحسن کاکہنا ہے کہ بلاول سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمایندوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات دیےجائیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے ترقیاتی بجٹ کا اعلان ہونا چاہیئے۔کراچی کو انفراسٹرکچر، پانی،بجلی کے مسائل کو حل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔کراچی کے لیے تمام سیاسی جما عتوں سے تعاون کریں گے۔میئر کراچی وسیم ا ختر نے عزم کیا کہ کراچی شہر کے لیے بھرپور توانائی صرف کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بلاول کو میڈیا کے توسط سے آگاہ کررہا ہوں کہ وہ اپنا وعدہ وفا کریں۔بلاول میئرکراچی اورہم سے ملاقات کریں۔بلاول سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمایندوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات دیےجائیں۔