پاناما لیکس کیس: قانونی تجاویز کیے لیے تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ

پاناما لیکس کیس: قانونی تجاویز کیے لیے تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے  پانامہ کیس میں سینئر قانون دان اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اعتزاز احسن سے رابطہ کیا ہے اور ان پاناما لیکس کیس کے حوالے سے قانونی تجاویز مانگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کا پی ٹی آئی ذرائع کو کہنا تھا کہ آپ کے پاس ابھی وقت ہے کیس کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں شواہد کے ساتھ بہترین دلائل کی بھی ضرورت ہے۔