سندھ اسمبلی، وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر اور ایم کیو ایم رکن کے درمیان جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی، وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر اور ایم کیو ایم رکن کے درمیان جملوں کا تبادلہ

کراچی:سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات پر ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر سوہو ، اسپیکر اور مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کے درمیان جملوں کا تبادلے ہوا ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ وقفہ سوالات میں اسپیکر اور ایم کیو ایم کی رکن ہیر سوہو کے درمیان جملوں کے تبادلے ہوئے ۔ ہیر سوہو نے کہا کہ میں حکومت کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوں ۔ جس پر اسپکرآغا سراج درانی نے کہا کہ آپ مطمئن نہیں تو اس کے لئے دلیل دیں ۔ بحث کی اجازت نہیں دونگا ۔پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کی اور کہا کہ فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لئے کاروائی کی جائے ۔ وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ سے چند دنوں میں میٹنگ رکھی ہے ۔ میٹنگ میں فیس، قرآن اور سندھ زبان کی تعلیم پر بات ہو گی ۔ ہم فیسوں پر اضافے کی شکایات پر فوری قدم اٹھاتے ہیں ۔ جام مہتاب کے جواب کے بعد خرم شیر زمان نے تحریک التوا واپس لے لی ۔ مئیرکراچی وسیم اختر اسمبلی آئے اور مہمانوں کی گیلری سے ایوان کی کارروائی دیکھی ۔