عمران خان اور شیخ رشید برطانیہ روانہ، پاناما لیکس کے ثبوت لینے گئے: ذرائع

عمران خان اور شیخ رشید برطانیہ روانہ، پاناما لیکس کے ثبوت لینے گئے: ذرائع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لندن روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچ گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید ایک ہی فلائٹ سے مانچسٹر جائیں گے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں اور اتوار کو واپس آ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کی تفتیش کے حوالے سے ثبوت کے لیے برطانیہ جا رہے ہیں اور وہ مے فیئر فلیٹ کے پہلے مالک جنہوں نے شریف فیملی کو فلیٹ فروخت کیے ان سے ملاقات کرینگے ۔