لاہور میں آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول کا آغاز

لاہور میں آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول کا آغاز

لاہور میں آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول کا آغاز،پرتھ شیف لاہور میں 18سے 23نومبر تک آواری لاہور میں آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول اور بہترین آسٹریلوی بار بی کیو پکانے کے لئے دورہ کررہے ہیں۔پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ، مارگریٹ ایڈمسن اور آواری لاہور جنرل منیجر، گرانٹ نے آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ فیسٹیول آسٹریلین ہائی کمیشن، آسٹریلوی تجارت اور سرمایہ کاری کمیشن آواری ہوٹل گروپ اور قطر ایئر لائنز کے تعاون سےمنظم کیا گیا۔

آسٹریلوی فوڈ فیسٹیول آسٹریلیا سے درآمد بہترین اور مستند آسٹریلوی مصالحے، گوشت،سی فوڈ اور آسٹریلوی باربی کیو پیش کرے گا۔ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ یہ فیسٹول ماہ کے اوائل میں کراچی میں بہت کامیاب رہا اور وہ دیکھناچاہتی ہیں کہ کھانے کے شوقین لاہوریوں کو آسٹریلوی باربی کیو کیسا لگتاہے۔ آسٹریلوی کھانا میں, جس میں آسٹریلیا کی تازہ سبز اور صاف پیداوار کی کثرت اور تنوع شامل ہے، پاکستانی سمیت, یورپی اور ایشیائی ذائقے اور ثقافتی اثرات موجود ہیں، ایڈمسن نے کہا کہ میں شیف پرتھ اور آواری گروپ ہوٹل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنھوں نے یہ بہت دلچسپ تہوار پاکستان میں لانے میں ہمارے ساتھ اشتراک کیا ہے.

ہم آسٹریلیا اور پاکستان، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے بہت کام کر رہے ہیں, خاص طور پر خوراک کی پیداوار اور زرعی کاروبار . مجھے امید ہے یہ تہوار ہمارے ملکوں کے درمیان ایک مسلسل جاری ثقافتی ایکسچینج کا آغاز ثابت ہو گا۔