جنوبی افریقہ کےکپتان فاف ڈوپلسی کیخلاف لیول ٹوکاچارج لگادیاگیا

جنوبی افریقہ کےکپتان فاف ڈوپلسی کیخلاف لیول ٹوکاچارج لگادیاگیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےجنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی کیخلاف ٹیمپرنگ کرنے پر لیول ٹو کا چارج لگا دیا ہے۔فاف ڈوپلیسی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئے اسپیشل چوئنگ گم کا استعمال کیا ،جیسے کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا ۔
آئی سی سی نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ،جس میں ڈوپلیسی لیول ٹو کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔آئی سی سی نے لیول ٹو کا چارج لگا دیا ہے،جس کے تحت ڈوپلسی کو میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس معطلی کے بھی مل سکتے ہیں۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق ڈوپلیسی نے اعتراف جرم نہیں کیا ہے،اس نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گیند کو چمکانے کیلئے خاص چیونگم کا استعمال کیا تھا ۔ڈوپلیسی پر اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف بال کو ٹیمپرنگ کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے، جب انہوں نے ٹراوزر کی زپ سے بال کو ٹیمپر کیا تھا