بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی بہن انعم مرزاکی رنگا رنگ شادی کی تقریبات شروع

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی بہن انعم مرزاکی رنگا رنگ شادی کی تقریبات شروع

حیدرآباد:بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی رنگارنگ تقریبات حیدرآباد دکن میں جاری ہیں جہاں سنگیت کی رسم میں بالی ووڈ ستاروں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان اور ارجن کپور نے شرکت کی۔
ڈھول ، گانے اور شہنائیاں بجنے لگی


تقریبات میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی اور مہندی کی رسم میں خوب ٹُھمکے لگائے۔جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔انعم مرزا کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے پاکستانی اسٹارشعیب ملک بھی بھارت میں موجود ہیں۔شادی کی تقریب کل منعقد ہوگی جس کے لیے زورو شور سے تیاریاں جاری ہیں۔انعم مرزا کی منگنی گزشتہ سال حیدر آباد دکن کی کاروباری شخصیت کے بیٹے اکبر رشید سے ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں