دنیا کا خاتمہ قریب ہے ماہرین نے خبر دا ر کر دیا

دنیا کا خاتمہ قریب ہے ماہرین نے خبر دا ر کر دیا

نیو یارک :ان کا دعویٰ ہے کہ ابھی قیامت آنے کا امکان ہے۔دنیا کے خاتمے کی باتیں نئی نہیں۔قیامت کب آئے گی ، اس پر دنیا بھر میں مقالے چھاپتے ہیں۔بارسلونا یونیو رسٹی کے ریاضی دان فرگس سمپسن نے اپنے نظریے ڈومس ڈے آرگومنٹ"(doomsd ay argument) میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے خاتمے کا امکان  اس سال بھی ہے۔سمپسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ پانچ سو میں سے ایک کی نسبت سے امکان ہے کہ دنیا اسی سال ہی ختم ہو جائے ، لیکن اس امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا .
سمپسن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ،، اس صدی کے اختتام پر قیامت کا خطرہ 13 فیصد بڑھ جائے گا۔ جبکہ 87 فیصد امکان ہے کہ انسان بائیسویں صدی میں داخل ہو جائےگا ۔
ادھر دنیا کے معروف ترین سائنسدان پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے بھی اس معاملے پر بات کی ہے۔ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ  ماحولیاتی تبدیلیوں یا ایٹمی جنگ کی وجہ سے اگلے ایک ہزار سال تک انسانوں کا زمین سے نام و نشان مٹ سکتا ہے۔ساتھ ہی ہاکنگ نے انسانوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ اگر اپنی نسل بچانا چاہتے ہیں تو کسی اور سیارے پر رہائش اختیار کر لیں ۔