دبئی کی ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی

دبئی کی ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی

دبئی: دبئی میں آئندہ ماہ تک آر ٹی اے کی تمام ٹیکسیوں میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی تمام ٹیکسیوں میں ایل سی ڈی اور وائی فائی ڈیوائس نصب کرنا شروع کر دی ہیں جس کے بعد مسافر ٹیکسی میں سوار ہونے سے قبل کرائے کے بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیکسی میں نصب نئی ایل سی ڈی سکرین ٹچ سسٹم کے تحت چلے گی جس میں دبئی کے مختلف مقامات کے نقشے بھی دیکھیں جا سکیں گے۔ آر ٹی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکسیوں میں سکرینیں نصب کرنا دبئی کو سمارٹ سٹی بنانے کی طرف اہم اقدام ہے۔

مصنف کے بارے میں