شوہر کو قتل کرنے والی سعودی خاتون کا سر قلم

شوہر کو قتل کرنے والی سعودی خاتون کا سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں خاتون کا سر قلم کر دیا گیا۔ مکہ کی رہائشی خاتون پر الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہر کو نیند کی حالت میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں خاتون نے اعتراف کیا کہ جب سوئے ہوئے شوہر پر گولی چلا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ عدالت نے ملزمہ پر شرعی حد قصاص جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے خاتون کا سر قلم کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں